اسلام آباد ( طاہر خلیل ) خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری ایم این اے سے متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی ، بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، ثقافتی و اقتصادی تعاون اور فلاحی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آصفہ بھٹو زرداری نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر یو اے ای سفیر کے کردار کو سراہا ۔