• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ سے گورنر فیصل کریم کنڈی، عطا الرحمٰن کی ملاقات

اسلام آباد(طاہر خلیل ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سینیٹر مولانا عطاءالرحمن نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، خیبرپختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں، سیکیورٹی چیلنجز اور دیگر اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو باہمی اتفاق اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے، انھوں نے حا لیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید