• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارٹ لسٹنگ ہوگئی، نئے سی ای او واٹر کارپوریشن کا اعلان جلد ہو گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) کے انتخاب کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرو یوز کے بعد شارٹ لسٹننگ کر لی ذرائع کے مطابق ان ناموں کو جلد واٹر کارپوریشن کے بورڈ اجلاس میں رکھا جائے گا یہاں نام فائنل کر کےمنظوری کے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دیا جائے گاذرائع کا کہنا ہےکہ فائنل کئے گئے ناموں میں کارپوریشن کے موجودہ سی ای او احمد علی صدیقی اور سی او او اسداللہ خان کے نام فیورٹ قراردے جا رہے ہیں اس دوڑ میں دیگر نام بھی شامل ہیں لیکن زیادہ امکان دونوں میں سےکسی ایک کو تعینات کئے جانے کا ہے سی ای او کا عہدہ چار سال کے لئے ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید