• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر کے درمیان علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار  نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے تحت ہونے والی کھلی بحث کے موقع پر برطانیہ کے وزیر برائے افریقہ، اقوامِ متحدہ، دولتِ مشترکہ اور کثیرالجہتی امور لارڈ کولنز آف ہائیبری سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے معیشت، تجارت اور پارلیمانی روابط کے شعبوں میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کے تعمیری کردار کو بھی سراہا گیا۔
اہم خبریں سے مزید