اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان،جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہاہے کہ بروقت اور موثر انصاف کی فراہمی نہ صرف ہمارا آئینی فریضہ ہے بلکہ ایک اخلاقی ذمہ داری بھی ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روزʼʼعدالتی اصلاحات پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، چیف جسٹس نے مقدمات کی درجہ بندی، دستاویزات کی اسکیننگ، اور کیس مینجمنٹ سسٹم جیسے اہم شعبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ، خاص طور پر مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اگلی جائزہ میٹنگ سے قبل ان کاموں کی تکمیل کو تیز کیا جائے۔