• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی قیمت 24 گھنٹے میں کم نہ ہوئی تو کریک ڈاؤن ہوگا، حکومت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیربرائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین غیرقانونی منافع خوری کرنے والی شوگر ملز کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دے دی۔انہوں نے PSMA کو سختی سے خبردار کیا کہ اگر ایسوسی ایشن اپنے ارکان کو حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہی، تو حکومت ازخود منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمتوں پر چینی فروخت کرنے والی ملوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کرے گی۔ انھوں نے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر عملدرآمد کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور اضلاع کی سطح پر نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری نشاندہی اور روک تھام ہو سکے۔

اہم خبریں سے مزید