اسلام آباد(نمائندہ جنگ )چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے واضح کیاہے کہ مذاکرات کا وقت ختم ہوچکا‘ اب تحریک چلے گی‘ بانی پی ٹی آئی جیل سے قیادت کریں گے‘مذاکرات کو بہت وقت دیا مگر کچھ حاصل نہیں ہوا‘سینیٹ کے لیے مرزا آفریدی کا نام خود بانی پی ٹی آئی نے فائنل کیا تھا‘ انہوں نے پارٹی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، وہ پارٹی بیانیے اور پارٹی مفادات میں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے۔ جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کیلئے تمام نام پہلے ہی فائنل کرلیے تھے ۔