• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی K-4 توسیعی منصوبے پر کام تیز کرنے اور چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی کو پیشرفت یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے 4 توسیعی منصوبے پر کام تیز کرنے اور چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی کو پیشرفت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ،وزیر اعلیٰ ہاوس میں منگل کوکے فور توسیعی منصوبے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ تمام لاٹس خاص طور پر لاٹ 1 اور لاٹ 2 پر ستمبر کے دوران کام تیز رفتاری اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ لاٹ 1 کے تحت پانی کی ترسیل ریزروائر ون سے وائے جنکشن تک کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید