اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومت نے رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر صرف 15 فیصد فنڈز جاری کیے ہیں، جبکہ ارکانِ پارلیمنٹ کی صوابدیدی اسکیموں کے لیے اس عرصے میں 10 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کیلئے مختص 682.8 ارب روپے میں سے صرف 93.57 ارب روپے کی منظوری پہلی سہ ماہی میں دی گئی۔ صوبوں اور خصوصی علاقوں کے لیے مختص 194 ارب روپے میں سے 29.135 ارب روپے پہلی سہ ماہی میں جاری کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے پورے مالی سال کیلئے مختص 28.4 ارب روپے میں سے پہلی سہ ماہی میں 4 ارب روپے جاری کیے گئے۔