• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل کا کاروباری برادری کے مسائل کو سننا لائق تحسین ہے، اپٹما

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری شخصیات سے ملاقات پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں۔ چیئرمین اپٹما کامران ارشد کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری نے فیلڈ مارشل کو ایف بی آر کے اختیارات سے متعلق پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نےاعلامیہ میں کہا ہے کہ کاروباری شخصیات سے ملاقات پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں- چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کاروباری برادری کے مسائل کو سننا لائق تحسین ہے۔چیئرمین اپٹما کہتے ہیں کہ سابق نگران وفاقی وزیرگوہر اعجاز کی سربراہی میں کاروباری شخصیات سے ملاقات پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مشکور ہیں-ملک بھر کے 18 چیمبرز آف کامرس کے صدور موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید