اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہےکہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بند ش کے عمل کے دوران تمام ملازمین کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گااور انہیں مکمل تحفظ دیاجائے گا، وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز 31جولائی 2025 تک مکمل طور پر بند کئے جا رہے ہیں۔ یہ فیصلہ ادارے کے مسلسل مالی خسارے اور حکومت کے وسیع تر نجکاری منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔منگل کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نےکہا ہےکہ وزیراعظم نے وزارتِ خزانہ کی زیرِ نگرانی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔