اسلام آباد (مہتاب حیدر) سینیٹ کی اقتصادی امور ڈویژن کی قائمہ کمیٹی نے بلوچستان حکومت کے منصوبہ بندی و ترقیاتی محکمے کے ایک افسر کے خلاف مبینہ بدعنوانی کا سخت نوٹس لیا ہے۔ کمیٹی نے متعلقہ افسر کی فوری معطلی کا حکم دے دیا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے انکشاف کیا کہ بلوچستان حکومت کے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کا ایک افسر کمیٹی کے ساتھ غیر تعاون پر مبنی رویہ اختیار کیے ہوئے تھا۔