• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیشنل سنٹر آف آرٹیفیشل انٹلیجنس کی ڈائریکٹر جنرل نیب سے ملاقات

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) چیئر مین نیب قومی احتساب بیورو میں اسی ہفتہ نیب کیسوں کی تفتیش میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کا باضابطہ افتتاح کرینگے، منگل 22جولائی کو نیشنل سنٹر آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے چئیرمن ڈاکٹر یاسر ایاز نے نیب راولپنڈی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل وقار چوھان سے اہم ملاقات کی اسی ہفتہ انویسٹیگیشن کا نیا دور شروع ہو گا ، سنسنی خیز انکشافات قوم جان سکے گی  ،ر نیب انویسٹیگیشن میں جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کے اہ م مراحل کو آخری شکل دی اور نیب انویسٹیگیشن مین نئے دور کے آغاز کا لائحہ عمل باہمی مشاورت سے تیار کیا جو رواں ہفتے کے اختتام پر چئیرمین نیب کو ایک قومی تقریب میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ذرائع کے مطابق بہتر گھنٹوں میں چئیرمین نیب لیفٹینینٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نیب ہیڈ کوارٹرز میں اس کی منظوری دینگے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنے کام میں جدید ٹیکنالوجی کے انضمام کی جانب اہم قدم بڑھایا ہے اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سسٹمز کے نفاذ پر پیش رفت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید