• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز کئے جائیں، صدر، وزیر اعظم

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز کئے جائیں،انہوں نے اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں باپ اور بیٹی کے گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ جانے اور ملک بھر ہونے والی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ منگل کووزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کو ریسکیوکرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت ، سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حادثات میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید