• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی مقدمات ؛سزا یافتہ مجرمان اپیل اور سزا معطلی کی درخواستیں دے سکتے ہیں

اسلام آباد (عاصم جاوید) انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ مجرمان ہائیکورٹ میں اپیل اور سزا معطلی کی درخواستیں دائر کر سکتے ہیں تاہم حاضری سے استثنیٰ کے باعث فیصلے کے وقت عدالت میں غیر موجود مجرمان کو ہائیکورٹ میں اپیل کیلئے سرنڈر کرنا ہو گا۔ قانونی حلقوں کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ متعلقہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے اور اس کیلئے سزا کیخلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواستیں دائر کرنا ہوں گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کے ایک مقدمہ میں 11 ملزمان کو سزائیں سنائیں، پی ٹی آئی کے چار گرفتار کارکنان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا اور وہ مقدمے سے بری ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید