• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں آن لائن بزنس رجسٹریشن پورٹل کا باضابطہ افتتاح

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے صوبے میں آن لائن بزنس رجسٹریشن پورٹل سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ (SBOSS)کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت اب کاروباری صورتحال بہتر ہے‘پاکستان میں خوشحالی لانی ہے تو کاروبار کو فروغ دینا اورلوگوں کو ہنرمند بنانا ہوگا‘ دنیا بہت تیزی سے آگے جارہی ہے‘ہماری کوشش ہے سندھ ہر شعبے میں لیڈ کرے ‘ ہم نے کام کرکے دکھایا ہے‘ہمیں کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ‘ہمارا عوام پر اعتماد ہمارے کاموں کی دلیل ہےان خیالات کا اظہار انہوں نےآن لائن بزنس رجسٹریشن پورٹل آف سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید