• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ائیر لائن، بجلی کمپنیوں اور زرعی بینک کی نجکاری میں پیشرفت

اسلام آباد (اسرار خان) حکومت کی نجکاری مہم تیزی پکڑ گئی ہے، جہاں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کے لیے پہلے سے منتخب خریداروں نے 14 جولائی سے ورچوئل ڈیٹا روم کے ذریعے جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔ توقع ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پابندی ہٹنے کے بعد پی آئی اے 14اگست سے مانچسٹر کے ذریعے پروازیں بحال کرے گا۔ سرکاری بجلی کمپنیوں میں 10نجی پاور کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ زرعی بینک کے خراب قرضے 80 ارب تک جا پہنچے، اگرچہ بینک نے 42 ارب کا منافع اور 19 ارب ٹیکس دیا ہے۔ نجکاری کمیشن کے سیکریٹری عثمان اختر باجوہ نے منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو بتایا کہ پی آئی اے کی جانچ پڑتال 14 جولائی سے جاری ہے اور امید ہے کہ اچھی اور مسابقتی بولیاں آئیں گی۔
اہم خبریں سے مزید