اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،سیکریٹری وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب کی 21سے 27جولائی 2025 تک بیرون ملک رخصت کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ تعلیم حسن ثقلین کو سیکریٹری وزارت تعلیم کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر محمد جمیل جوائنٹ سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن تعینات کئے گئے جبکہ ڈائریکٹر جنرل، پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن محمد عرفان خان کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات و نشریات ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر محمد اقبال کو جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔