• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی کے ریگولر ائز ملازمین کے خلاف کاروائی نہ کی جائے، قائمہ کمیٹی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بر ائے کابینہ سیکر ٹیر یٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو پارلیمنٹ کے حتمی فیصلے تک کابینہ سب کمیٹی کی جانب سے ریگو لر ائز کئے گئے ملازمین کے خلاف کا روائی سے روک دیا ہے۔ یہ ہدایت کمیٹی نے گزشتہ روز چیئر مین ملک ابرار احمد کی زیرصدارت اجلاس میں دی۔اجلاس میں سید خورشید احمد شاہ کمیٹی کی طرف سے ریگولر کئے گئے ملازمین کے تحفظ کا بل ( ریگولرائزڈ سول سرونٹس اینڈ ایمپلائیز کے حقوق کے تحفظ کا بل 2024،) زیر غور آیا۔ اجلاس میں خورشید احمد شاہ نے تجویز دی کہ ریگولر کئے گئے ملازمین کا کیس پارلیمنٹ کو بھیجا جائے اور ریگولر کئے گئے ملازمین کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے۔اجلاس نے متفقہ طور پر خورشید احمد شاہ کی تجویز سے اتفاق کیا اور بل پارلیمنٹ کو بھیجنے کی منظوری دی۔
اہم خبریں سے مزید