اسلام آباد( رانا غلام قادر )شدید بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم کے سپل ویز منگل کو مسلسل تیسرے دن بھی کھولے گئے۔راول ڈیم کے سپل ویز دن گیارہ بجے کھولے گئے۔سپل ویز کوآٹھ گھنٹے کے بعد رات سات بجے بند کیاگیا۔ یہ پانی نالہ کرونگ کے راستے در یائے سواں میں بہ گیاج سکی وجہ سے کورنگ اور سواں میں بھی طغیانی آئی ۔راول ڈیم میں پانی کا لیول 1748فٹ ہے۔سی ڈی اے کی کیپٹل ایمر جنسی سروس کو اسلام آ باد کے شہریوں کی سات فون کالیں موصول ہوئیں۔