• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں شدید قحط، بھوک سے بچوں سمیت مزید 15 افراد جاں بحق، اسرائیلی حملوں میں 63 فلسطینی شہید

کراچی ،جنیوا(نیوز ڈیسک،اے ایف پی) غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی محاصرے کے باعث غذائی قلت شدید تر ہو گئی ہے اور قحط و بھوک سے اب تک کم از کم 15افراد، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں، جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب منگل کی صبح سے آخری اطلاعات تک اسرائیلی افواج کے حملوں میں کم از کم63فلسطینی شہید ہوئے، جن میں26افراد وہ تھے جو امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ شہادتیں اُس وقت ہوئیں جب اسرائیلی ٹینک پہلی بار دیر البلح کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں داخل ہوئے۔ غزہ میں بھوک اور غذائی قلت سے تین دن میں 21 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفاء کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث 21 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کے جو چند اسپتال اب بھی کام کر رہے ہیں، وہاں ہر لمحہ غذائی قلت اور فاقہ کشی کے نئے مریض پہنچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: "ہم ایسے خوفناک اعداد و شمار کی طرف بڑھ رہے ہیں جو غزہ کے عوام پر مسلط کردہ بھوک کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید