کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹیکسٹائل فیکٹریوں کی آڑ میں پانی کی ایک اور بڑی چوری بے نقاب، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر اینٹی تھیفٹ سیل واٹر کارپوریشن نےپورٹ قاسم انڈسٹریل ایریا کے قریب ڈینم انٹرنیشنل کمپنی کی ہالیجی کنڈیوٹ سے غیر قانونی پانی چوری کی کوشش ناکام بنا دی واٹر کارپویشن اعلامیےکے مطابق کمپنی کو واٹر کارپوریشن کی جانب سے ڈیرھ انچ ڈایا کا کنیکشن دیا گیا تھا کمپنی ہالیجی کنڈیوٹ سے 6 انچ کے غیر قانونی سمر پمپ کے ذریعے پانی چوری کر رہی تھی اوریومیہ ہزاروں گیلن پانی چوری کیا جا رہا تھا، ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا کہ غیر قانونی سمر پمپ منقطع کردیا گیا ہے۔