• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبینہ خالد کا منفرد اعزاز، مسلسل تیسری بار سینٹ کی رکن منتخب

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ الیکشن میں کامیابی پر سینیٹر روبینہ خالد کو مبارک باد دی ہے اور پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو سراہا ہے ، سینیٹر روبینہ خالد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن بھی ہیں، سینیٹر روبینہ خالد کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہےکہ وہ مسلسل تیسری بار سینٹ کی رکن منتخب ہوئیں اور خاتون سینیٹر کی ہٹ ٹرک کامیابی سے مکمل کی ، سینیٹر روبینہ خالد کا پشاور کے علمی خانوادے سے تعلق ہے ، انکے والد مرحوم سید ظفر علی شاہ نے 60 کے عشرے میں ادارہ تبلیغ الاسلام کے سربراہ کے طور پر خیبر پختونخوامیں اتحاد بین المسلمین کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔
اہم خبریں سے مزید