کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا ہے کہ بغدادی لیاری میں بلڈنگ گرنے سے ہونے والے متاثرین کی آبادکاری کے لئے جامع پلان بنایا جائے ، حکومت ان لوگوں کے لئے متبادل رہائش کا انتظام کرے، خدشہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے لوگ عمارتیں خالی کرا کر بلڈرز مافیا کو زمینیں بیچ دیں گے، سندھ حکومت کے کارندے ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے میں کروڑوں روپے کی زمینیں کھا گئے، منگل کو حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ارشد عبداللہ ووہرا، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد، رکن صوبائی اسمبلی دلاور خان و دیگر اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ جہاں ہوا وہاں عمارتیں قیام پاکستان سے پہلے کی ہیں۔