• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاقتور ریئل اسٹیٹ مافیا مرضی کے قانون بنواتا ہے، حکمران بے بس، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼرپورٹ کارڈʼʼ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ برساتی گزر گاہوں پر تعمیرات کرنے والوں اور ان کو اجازت دینے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہونا چاہیے؟ جواب میں تجزیہ کارسلیم صافی، مریم شبیر ، ارشاد بھٹی اور فخر درانی نے کہا کہ اس ملک میں ایک طاقتور ریئل اسٹیٹ مافیا موجود ہے جو اپنی مرضی کے قانون بنواتا ہے اور حکمران ان کے آگے بے بس نظر آتے ہیں۔ کراچی سے اسلام آباد تک معمولی بارش میں بڑی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ڈوب جاتی ہیں جس کا سبب ناقص اربن پلاننگ اور غیر قانونی تعمیرات ہیں۔ ایک سروے کے مطابق اسلام آباد کے گرد سو سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سے 80 فیصد غیر قانونی ہیں لیکن آج تک کسی ایک کو بھی ختم نہیں کیا گیا۔حکومت کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے، ایل ڈی اے، کے ڈی اے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ اس کی ذمہ دار ہیں۔ نئے شہروں میں منصوبہ بندی صرف کاغذوں میں ہوتی ہے، عملدرآمد کہیں نظر نہیں آتا۔
اہم خبریں سے مزید