• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں جیولری شاپ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں جیولری شاپ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ خاتون زخمی ہو گئی،واقعہ کے بعد دکانداروں نے احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کی حدود کورنگی نمبر دو میں واقع مارکیٹ میں قائم جیولری کی تین دکانوں پر مسلح ملزمان لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے۔ مارکیٹ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک دکاندار اور راہ گیر خاتون زخمی ہوگئی۔زخمی ہونے والے دکاندار اور خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج دکاندار 32 سالہ عبدالمتین ولد مقیم چل بسا جب کہ خاتون 62 سالہ صابری زوجہ رفیق کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔واردات کی اطلاع پر پولیس پولیس موقع پر پہنچی اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کیے۔متاثرہ دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ 8 مسلح ملزمان چار موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ ڈکیتوں نے چہرے چھپانے کے لیے نقاب اور پی کیپ پہن رکھی تھیں۔مسلح ملزمان کتنا سونا لوٹ کرفرار ہوئے اس کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید