• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی اپنی جگہ، زیادہ تباہی غلط پلاننگ کا نتیجہ، ماہر موسمیات

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر موسمیات ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا کہ کلائمٹ چینج اپنی جگہ موجود ہے لیکن زیادہ تباہی ہماری اپنی غلط پلاننگ کی وجہ سے ہے،ماہر بین الاقوامی امورکامران بخاری نے کہاکہ شام میں امریکہ کے کچھ اہداف ہیں کہ یہ حکومت استحکام کی طرف جائے جبکہ اسرائیل شام کی حکومت پر شک کرتا ہے ،صحافی اور اینکر عاصمہ شیرازی نے کہا کہ نو مئی کے بعد لوگوں کے دلوں میں خوف ہے،صحافی اور اینکر وسیم بادامی نے کہا کہ اندرونی یا بین الاقوامی کوئی بھی ایسا عنصر آج کی تاریخ میں نظر نہیں آرہا ہے کہ یہ کہا جاسکے کہ تحریک انصاف کے لیے کوئی بھی وینڈو کھلنے لگی ہے۔ ماہر موسمیات ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک اتنے زیادہ سیلاب نہیں آتے تھے کلائمٹ چینج کی وجہ سے ہم کلاؤڈ برسٹ ، ہیٹ ویو کے پراسیس سے گزر رہے ہیں۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کا واقعہ اس وجہ سے ہوا ہے ہم نے دریاؤں ندی نالوں کی گزر گاہوں پر تعمیرات کر دی ہیں اور پانی کے گزرنے کے راستے کو تنگ کر دیا گیا ہے۔کلائمٹ چینج اپنی جگہ موجود ہے لیکن زیادہ تباہی ہماری اپنی غلط پلاننگ کی وجہ سے ہے۔ پالیسیز بنی ہوئی ہیں لیکن کہیں اس کا اطلاق نظر نہیں آتا ہے پلاننگ اور پالیسز کی جب تک باقاعدہ نفاذ نہیں ہوتا ہم ان چیزوں پر قابو نہیں پاسکتے۔

اہم خبریں سے مزید