• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدہ، ابتدائی طور پر چار چار اشیا کی رعایتی ٹیرف پر تجارت ہوگی، انگور اڈہ 14 اگست کو کھول دیا جائے گا

اسلام آباد( رپورٹ/ تنویر ہاشمی )پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے( پی ٹی اے)کے پہلے مرحلےمیں 14اگست سے انگور اڈہ کراسنگ پوائنٹ کھولنے‘افغانستان میں مشترکہ سرمایہ کاری پروجیکٹ ‘ صنعتی پارک اور اکنامک زونزکے قیام سمیت اہم منصوبوں پر اتفاق ہوگیا ہے ‘ دونوں ملکوں نے ترجیحی تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے ہیں جس پر عملدرآمد 15 اگست 2025سے شروع ہوگااور ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے موثر رہے گا‘‘معتبرذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے مابین پی ٹی اے کے پہلے مرحلےکے تحت دونوں ممالک کی 4،4 برآمدی اشیاء پر ٹیکس میں نمایاں کمی کی گئی‘ذرائع کے مطابق افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کےلیے کو آئندہ 2 ماہ میں حتمی شکل دی جائے گی جس کےلیے آئندہ 15 روز میں تکنیکی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے‘دونوں ممالک نے تجارتی نمائشوں کے لیے فوکل پرسن نامزد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر صنعت وتجارت احمد اللہ زاہد کی سربراہی میں وفد نے پاکستان کا دوروزہ دورہ کیا اور تجارت ، سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا‘جن اہم امور پر دونوں ممالک میں اتفاق ہوا ہے ان میں جامع ترجیحی تجارتی معاہدہ ‘ افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ ‘افغانستان میں مشترکہ سرمایہ کاری پروجیکٹس اور صنعتی پارکوں کے قیام اور افغانستان اور پاکستان میں مشترکہ تجارتی نمائشوں کا انعقاد اور انگوراڈہ 14اگست تک تجارت کےلیے کھولنے پر اتفاق ہوا ہے۔


اہم خبریں سے مزید