• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا روس طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پراظہار افسوس

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے روس میں طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام،اپنی اور حکومت کی جانب سے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اورروس کے عوام کے ساتھ مشرقی روس میں طیارے کے حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید