کراچی(اسٹاف رپورٹر)احمد علی صدیقی کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا مستقل سی ای او تعینات کردیا گیا واٹر کارپوریشن بورڈ کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین و میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا اوراحمد علی صدیقی کے نام کی حتمی منظوری دی گئی اس بات کا اعلان بورڈ اجلاس کے بعد میئر کراچی نے کیا واضح رہےاحمد علی صدیقی کو چند ماہ قبل سید صلاح الدین احمد کے استعفے کے بعد عارضی طور پر سی ای او تعینات کیا گیا تھاواٹر بورڈ ایکٹ کے مطابق ان کی تقرری آئندہ چار سال کے لیے عمل میں لائی گئی ہے۔