• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب ہماری پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، بیرسٹر گوہر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ عمران خان نے جیل سے پیغام بھیجا ہے کہ گوہر خان، سلمان اکرم ، علی امین بھرپور تحریک چلانے کی تیاری کریں،میزبان حامدمیر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی چاہتے ہیں، اب ہماری پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، اب ہماری توجہ تحریک پر ہے، شیر افضل مروت کا علیمہ خان سے متعلق بیان غلط اور غیر مناسب ہے عمران خان کی بہنیں سیاست میں نہیں صرف بھائی کا ساتھ دیتی ہیں۔ تحریک انصاف کا کوئی بھی رہنما یا کارکن اگر خان کی فیملی پر منفی بات کرے چاہے اندر ہو یا سوشل میڈیا پر تو وہ پارٹی سے نکالا جائے گا۔ شیر افضل پہلے ہی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر چکے تھے جس پر عمران خان کی ہدایت پر کارروائی ہو چکی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت کے وقت اسحاق ڈار نے سینیٹ کا حلف نہیں اٹھایا تھا تو اس وقت ایک قانون بنایا گیا تھا لیکن وہ قانون دراصل ایک عارضی آرڈیننس تھا جو اب ختم ہو چکا ہے اس لیے اس قانون کا اطلاق مراد سعید پر نہیں ہو سکتا۔
اہم خبریں سے مزید