• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر ایکسپریس وے (شاہراہ بھٹو) کا 82 فیصد کام مکمل ہو گیا

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)ملیر ایکسپریس وے(شاہراہ بھٹو)کا 82فیصد کام مکمل ہو گیاجام صادق برج سے قائدآباد تک پہلےہی سڑک کو ٹریفک کیلئے کھولا جا چکاہے39کلو میٹر دو رویہ شاہراہ کاٹھور کے مقام پرسپر ہائی وے سے منسلک ہو جائے گی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبے پر لاگت کامجموعی تخمینہ54سے55 ارب روپے ہےاس شاہراہ کی اہمیت کی وجہ سےملیر میں اطراف کی زمینوں کو بلڈر بڑی تعداد میں خرید چکے ہیں اس ایکسپریس وے کے ذریعے سندھ اور ملک کے دیگرحصوں کو جانےوالے افراد کو وقت کی بہت بچت ہوگی کراچی سے سپر ہائی وے جانے اورآنے میں پون سے ایک گھنٹے کا فرق آجائے گا۔

اہم خبریں سے مزید