• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی دھماکے، کیس کا فیصلہ بطور عدالتی نظیر استعمال نہیں کیا جاسکتا، بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ کی رپورٹ کے مطابق  انڈین سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ممبئی دھماکوں  کے کیس پر  بمبئی  ہائیکورٹ کے فیصلے کو مہاراشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (ایم سی او سی اے) کے تحت زیرِ التوا مقدمات میں عدالتی نظیر کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکے گا، تاہم بری کیے گئے افراد کو دوبارہ گرفتار ہونے یا سرنڈر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس این کوتیسور سنگھ پر مشتمل بینچ کے سامنے مہاراشٹرا کی نمائندگی کرتے ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے مطالبہ کیا کہ ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے کو اس حد تک روک دیا جائے کہ اسے ایم سی او سی اے کے تحت جاری دیگر مقدمات پر اثر انداز ہونے نہ دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید