پیرس (خبرایجنسی) فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ستمبر میں فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کااعلان کیا ہے۔ میکرون کا کہنا تھا کہ فرانس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس سے خطے میں امن لانے میں مدد ملے گی۔میکرون، جنہوں نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اس فیصلے کا اعلان کیا، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو بھیجا گیا ایک خط شائع کیا جس میں فرانس کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والی پہلی بڑی مغربی طاقت بننے کے ارادے کی تصدیق کی گئی ہے۔