• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتری کے باوجود پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے ’کمزور ترین‘ پاسپورٹس میں شامل

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کا پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کے باوجود بدستور دنیا کے ’کمزور ترین‘ پاسپورٹس میں شامل ہے، جب کہ دیگر ایشیائی ممالک کے پاسپورٹس دنیا کے طاقتور ترین سفری دستاویزات کے طور پر اُبھر کر سامنے آئے ہیں، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو صرف 32 ممالک میں ویزا فری داخلے کی سہولت حاصل ہے۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق پاکستان اس وقت صرف جنگ زدہ ممالک صومالیہ، یمن، عراق، شام اور افغانستان سے بہتر پوزیشن پر فہرست میں 96ویں نمبر پر ہے۔ اگرچہ یہ درجہ بندی اب بھی کافی نیچے ہے، تاہم اس میں معمولی بہتری آئی ہے، 2024 میں پاکستانی پاسپورٹ یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر مسلسل چوتھے سال چوتھے بدترین درجے پر تھا۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس دنیا کے 199 پاسپورٹس کو 227 سفری مقامات پر ویزا فری رسائی کے لحاظ سے موازنہ کرتا ہے اور دنیا کے تمام پاسپورٹس کو اس بنیاد پر درجہ دیتا ہے کہ ان کے حامل افراد کتنے ممالک میں بغیر پیشگی ویزا کے داخل ہو سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید