• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ڈی اے نے رواں مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی

راولپنڈی (ساجد چوہدری) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے نے رواں مالی سال 2025-26کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے ،ادارے کی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد ادارے کا بجٹ پاس ہو جائے ، آئندہ ایک دو ہفتوں میں بجٹ اجلاس بلائے جانے کی قوی امید ہے ، آرڈی اے ذرائع کے مطابق وصولیوں کا ہدف 12ارب 11کروڑ 55لاکھ روپے جبکہ اخراجات 11ارب 86 کروڑ 47لاکھ روپے ہونگے ، اوپننگ بیلنس 1956ملین روپے، جس میں ادارے کے ذاتی وسائل سے 1187 ملین روپے جمع ہونے کی توقع ہے جبکہ ترقیاتی کاموں وغیرہ کیلئے حکومتی گرانٹ کی مد میں 8972ملین روپے ملنے کی امید ہے ۔
اہم خبریں سے مزید