اسلام آباد ( طاہر خلیل ) کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر میں4ہزار متاثرہ خاندانوں میں شیلٹر این ایف آئی کٹس کی تقسیم مکمل کر لی۔کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر کے سات اضلاع میں قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں میں 4,000 شیلٹر نان فوڈ آئٹمز کٹس کی تقسیم کامیابی سے مکمل کر لی ۔ اس اقدام سے براہ راست 28155 سے زائد افراد مستفید ہوئے، جو آزاد جموں و کشمیر میں متاثرہ کمیونٹیز کی مدد اور ان کی بحالی کے لیے کنگ سلمان ریلیف کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔