• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے حالات مزید بدتر ہو رہے ہیں، اراکین صوبائی اسمبلی ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ صوبائی اسمبلی نے کہا کہ سندھ کے حالات عوام کیلئے بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، یہاں نوجوان طلبہ سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے جب کہ اس صوبے پر کئی سال سے قابض حکمران عوام کی مشکلات کم کرنے کے بجائے مزید مشکلات پیدا کرنے پر معمور ہیں۔حکومت سندھ اب عام شہریوں کے بعد مستقبل کے معماروں کی زندگی مشکل بنانے کے مشن پر گامزن ہے،انٹر بورڈ میں افسران آتے ہیں اور تعلیمی نظام کو مزید خراب کر کے چلے جاتے ہیں، سندھ میں کون سا نظام چل رہا ہے جو اس صوبے کو ترقی نہیں کرنے دے رہا۔
اہم خبریں سے مزید