• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلر، 20 سال قید بامشقت، 14 لاکھ جرمانہ

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) انسانی سمگلنگ کے الزام میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 20سال قید بامشقت اور 14لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ،سپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ نے ملزم محمد کاشف کو امیگریشن آرڈنینس کے تحت 10 سال قید بامشقت اور 4 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ سمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ کے تحت 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ، ملزم نے شہری کو 40 لاکھ روپے کے عوض غیر قانونی طور پر سپین بھجوانے کی کوشش کی ، متاثرہ شہری تاحال لاپتہ ہے ، ملزم کا وکیل استغاثہ کا دفاع کرنے میں ناکام رہا ۔
اہم خبریں سے مزید