کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں پانچ بڑی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی پیش رفت اور مالی حکمتِ عملی کا جائزہ ، یہ سڑکیں نہ صرف اضلاع کے درمیان روابط کو بہتر بنائیں گی بلکہ ساحلی پٹی اور صنعتی زونز میں علاقائی معاشی ترقی کا ذریعہ بھی بنیں گی۔ یہ منصوبے مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کی سفارش پر قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کی منظوری کے لیے پیش کیے جانے ہیں۔منصوبوں میں سندھ کوسٹل ہائی وے فیز ٹو، بین الاضلاعی اہم سڑکوں کی دو رویہ توسیع و بہتری، اور مہران ہائی وے پر اضافی کیریج وے کی تعمیر شامل ہیں۔سندھ کوسٹل ہائی وے فیز ٹواس منصوبے کے تحت 36کلومیٹر طویل سڑک کی توسیع/ تعمیر کی جائے گی۔ اس کی لاگت کو 26.9ارب روپے سے بڑھا کر 37.718 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔