• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیئر پارٹس درآمد پر اضافی کسٹم ڈیوٹی وصولی سے حکومت کو روک دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے گاڑیوں کے پرزہ جات کی درآمدگی پر اضافی کسٹم ڈیوٹی وصول کرنے سے حکومت کو روک دیا ہے جبکہ درخواست گزار کو بھی کارپوریٹ گارینٹی جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ میں گاڑیوں کے پرزہ جات کی درآمدگی پر اضافی کسٹم ڈیوٹی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کنسائنمنٹ اور پرزہ جات کی درآمدگی پر اضافی دو فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کر دی ہے جبکہ حکومت نے آٹو موبائل ڈیویلپمنٹ پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو رعایت فراہم کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید