• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بجلی کی تار پر بیٹھے طوطے کووائپر سے ہٹاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ،افسوس ناک واقعہ پشاور روڈ لین 7 میں پیش آیا ،ذرائع کاکہناہے پالتوطوطا اڑ کر گھر سے سامنے سے گزرنے والی مین واپڈا لائن پر بیٹھ گیا ،گھرمیں موجود 45سالہ خاتون (ن) نے وائپرسے اسے اڑانے کی کوشش کی تو خاتون کو شدید کرنٹ لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
اسلام آباد سے مزید