• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کو طلاق دیکر بھائی کواغواءاور برہنہ کرکے ویڈیوبنانیوالے ملزم کے خلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بیوی کو طلاق دے کر اس کے 16سالہ بھائی کواغواکرکے اسے برہنہ کرکے ویڈیوبنانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ روات کو رضیہ بی بی نے بتایا کہ سائلہ کی بیٹی نورین بی بی کی شادی ملزم امان اللہ سے 4 سال قبل ہوئی، تقریباً 10 دن قبل اس نے زبانی طلاق دے دی جس پر وہ میرے گھر واپس آ گئی ،بعدمیں شام کے وقت میرا سابقہ داماد میرے بیٹے فیضان علی بعمر تقریبا 16 سال کو گھر کے باہر سے زبردستی اسلحہ کی نوک پر اٹھا کر لے گیا 13جوالائی کو صبح 7بجے مسلح پسٹل امان اللہ میرے گھر کے اندر داخل ہوا اور بولا کہ تمہارا بیٹا 2 دن سے میں نے اٹھالیا ہوا ہے اسکی ننگی ویڈیو دیکھ لو ،اس نے میرے بیٹے کو ننگا کر کے باندھا ہوا تھا ۔
اسلام آباد سے مزید