• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری 3 گاڑیوں رکشہ اور 11 موٹر سائیکلوں سے محروم

راولپنڈی / اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک3گاڑیوں ایک رکشہ 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،ملکی وغیر ملکی کرنسی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پشاورروڈ پر2موٹرسائیکل سوار سعد اکبر اوراس کے دوست فہد مسعود سے اسلحہ کی نوک پر 3موبائل اور 10ہزار روپے،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ قبا مارکیٹ کے قریب 3موٹر سائیکل سوار وں نے گن پوائنٹ پر محسن نسیم سے ایک لاکھ آٹھ ہزار روپے اور موبائل چھین کرپسٹل کابٹ مار کراسے زخمی کردیاوفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی11وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ دو کار یں اور پانچ موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ، دوگھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔
اسلام آباد سے مزید