اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ اشتراک عمل کے لئے سینیٹرز کی تین رکنی کمیٹی کے قیام کا سینیٹ سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جسے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان خوش آئند قرار دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے میڈیا نمائندگان کے مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی اور اس کمیٹی میں سینیٹ کے سینیئر ارکان کو شامل کیا ہے جو میڈیا کے ساتھ اشتراک عمل کے لئے مطابقت بھی رکھتے ہیں۔