• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھوک چودھریاں میں 6بچوں کے باپ کی خودکشی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چک لالہ کے علاقہ ڈھوک چودھریاں میں 6بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی ،اے ایس آئی عرفان نے بتایاکہ 45سالہ محمد اسرار پلمبرنگ کاکام کرتاتھااور ذہنی مریض تھا،اس کے بچے ماں کے ساتھ آزادکشمیر گئے ہوئے تھے، اسرارکے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ منگل کو جب وہ اپنے کمرے سے باہرنہ نکلا تو دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی جواندرسے بندتھا جب دروازہ توڑ کرکمرے میں داخل ہوئے تواس کے بھائی کاجسم چھت والے پنکھے کے کنڈے سے بندھے رسے سے لٹک رہاتھا،پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی۔
اسلام آباد سے مزید