اسلام آباد(نمائندہ جنگ، این این آئی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے حکومت کی سولر پالیسی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ سولر پالیسی میں بہت تضادات ہیں، قائمہ کمیٹی نے آئیسکو،گیپکو،فیسکوکی مجوزہ نجکاری کیلئے منتخب کرنے کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا کمیٹی رکن مرزا افتخار بیگ نے کہا پاور پالیسی میں ہی بہت سے تضادات ہیں، اضافی بجلی ہے اس لیے سولر کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے جبکہ چیئر مین کمیٹی عاطف خان بولے پہلے سولرکی حوصلہ افزائی کی گئی اور اب نیٹ میٹرنگ ختم کی جا رہی ہے۔