• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے، 6 ایل ڈی آئی کمپنیوں کو 30 دن میں بقایاجات ادا کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے ایل ڈی آئی کمپنیوں سے 80 ارب روپے کے واجبات کی وصولی کے معاملے پر نادہندہ کمپنیوں کے آپریشنز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پی ٹی اے نے ایل ڈی آئی کمپنیوں سے سماعت کے بعد 6 کمپنیوں کو 30 دن میں بقایا جات ادا کرنے احکامات جاری کردیئے ہیں ، پی ٹی اے نے وطین ٹیلیکام کو 6.25 ارب، سرکل نیٹ کو 5.9 ارب، ملٹی نیٹ کو 1.41 ارب، ریڈٹون کو سب سے زیادہ 14.31 ارب روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے ، ورلڈ کال کو 5.69 ارب، ٹیلی کارڈ کو 4.07 ارب روپے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید