اسلام آباد (ایوب ناصر) وفاقی دارالحکومت میں برساتی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ان کی ڈاکٹر بیٹی کو 40 گھنٹے گزرنے کے باوجود تلاش نہ کیا جا سکا، ریسکیو آپریشن دریائے سواں میں گورکھپور گاؤں تک وسیع کر دیا گیا ہے، ڈی ایچ اے فیز 5 کے رہائشی ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اپنی ڈاکٹر بیٹی کے ساتھ گرے کلر میں گھر سے نکلے۔قریبی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ان کی گاڑی رک گئی۔ کرنل اسحاق نے گاڑی کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی تو پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا اور دیکھتے دیکھتے دونوں گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے۔ پولیس، ڈی ایچ اے فیز 5کا عملے، ریسکیو 1122 اور غوطہ خوروں کی ٹیمیں وقوعہ کے چند منٹ بعد سرچ آپریشن شروع مصروف ہیں ، ہیلی کاپٹر بھی سرچ آپریشن میں شریک ہے، نالے کے پلوں کے نیچے بھی کھدائی کی گئی ہے شہر بھر میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ باپ بیٹی کی تلاش میں کامیابی کی دعائیں کر رہے ہیں ۔