• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث ڈالر کا ریٹ 288 روپے پر آیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجرجنرل فیصل نصیر کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کرنسی اسمگلرزکے خلاف کریک ڈاؤن ، ایف آئی اے کی ٹیموں نے خفیہ انفارمیشن کی بنیاد پر بدھ کوکرنسی اسمگلر کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپے مارے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 288.60سے کم ہو کر 288 روپے تک آگیا اور انٹربینک میں بھی 285 روپے فی ڈالر سے کم ہوکر 284.80روپے فی ڈالر تک آگیا ،یہ بات ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین ملک محمد بوستان کی جانب سے جاری پریس ریلز میں بتائی گئی،ملک بوستان کے مطابق ایسوسی ایشن کے وفد نے ان کی سربراہی میں دیگر ممبران کے ہمراہ آئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجرجنرل فیصل نصیر سے اْن کے آ فس واقع اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ڈی جی سی میجرجنرل فیصل نصیرنے پوچھا کہ آج کل ڈالر کا ریٹ دوبارہ تیزی کے ساتھ کیوں بڑھ رہا ہے؟ جس پر ملک بوستان نے بتایا کہ ڈالر کا ریٹ دوبارہ تیزی سے بڑھنے کی وجہ ان دنوں دوبارہ کرنسی اسمگلر مافیا کی سر گرمی ہے،یہ مافیا ایران اور افغانستان ڈالر اور دیگر غیرملکی کرنسیاں اسمگل کر کے لے جارہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید